سازشیں جلد دم توڑ جائیں گی

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سازشیں جلد دم توڑ جائیں گی، چونتیس سال کا ٹیکس ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرایا، اب تو کتاب لکھنے کو تیار ہوں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بڑے فوجی آپریشن کسی اور نے نہیں ن لیگ کی حکومت نے شروع کئے، چونتیس سال کا ٹیکس ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرایا، اب تو کتاب لکھنے کو تیار ہوں۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف اور پیپلز پارٹی دور کے قرضے ادا نہ کرنے ہوتے تو غیرملکی زر مبادلہ کے ذخائر 23 ارب ڈالر ہوتے۔