Get Adobe Flash player

پاکستان پر الزام تراشیاں انسداد دہشتگردی کی جنگ کو کمزور کرنے کے مترادف ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان پر الزام تراشیاں انسداد دہشتگردی کی جنگ کو کمزور کرنے کے مترادف ہیں، خطے سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے اپنے وسائل سے بڑھ کر خرچ کر رہے ہیں، الزام تراشی قبول نہیں۔دہشتگردی کے خلاف پاکستان کا غیرمتزلزل عزم برقرار ہے۔ آپریشن ضرب عضب، ردالفساد اور خیبر 4 اسی عزم کے عکاس ہیں۔ امریکہ اور افغانستان پاکستان پر الزام تراشیاں بند کریں، ترجمان دفتر خارجہ نے وارننگ دے دی۔ترجمان دفترِ خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کی جانب سے اقلیتوں خصوصا مسلمانوں، مسیحی برادری اور دلتوں کے خلاف مظالم کا نوٹس لے۔