Get Adobe Flash player

پیپلز کالونی ،گلی نمبر 25کھنڈرات میں تبدیل ،شہری بے حال

کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے اہلیان علاقہ کی جانب سے بارہا درخواستو ں کے بعد پیپلز کالونی گلی نمبر 25میں بنائی گی سیور یج لائن ٹھیکیدار کی عدم دلچسپی اور غیر معیاری مٹیریل کی بدولت ٹوٹ پھوٹ کا شکار مکینون کے لیے درد سر بن چکی ہے تفصیلات کے مطابق اہلیان علاقہ کے مکینون نے سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹھیکیدار کے خلاف انکواری کروائی جائے کے حال ہی میں لاکھوں روپے کی لاگت سے بنائی گی سیوریج لائن آخر اتنی جلدی کیسے ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے انہوں نے کہا کے ہالیہ بارشوں نے کی جانب سے استمال شدہ غیر معیاری میٹرل کا پول کھول دیا اور جگہ جگہ گڑھے بن گے جس کی وجہ سے گٹر کا پانی اور گندگی ابل کر باہر آجاتی ہے اور پورے علاقے میں تعفن پھیل جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے پیش نظر گلی سے گزرنا مشکل ہو جاتا ہے مکینوں نے در پیش مشکلات کے اصلاح احوال اور متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف محکمانہ چارہ جوئی کا مطالبہ کیا ہے ۔