Get Adobe Flash player

ٹریننگ کے دوران بچوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم ، محمد خالد

انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد خالد خٹک کا پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں جاری پولیس سمر سکول کا دورہ ،سمر سکول میں حصہ لینے والے بچوں کی سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا، بچوں کی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا اور ان کے ساتھ ملے،بچوں کے لئے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے،کھانے پینے کا خاص خیال رکھا جائے،آئی جی اسلام آباد کے افسران کو احکامات۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبا د محمد خالد خٹک نے پولیس ہیڈ کوارٹرز میں جاری سمر سکول کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ایس پی اے ٹی ایس ملک طاہر محمود،ڈی ایس پی پی ٹی ایس بختیار احمد للہ کے علاوہ دیگر افسران اور سمر سکول کا سٹاف موجود تھا۔آئی جی اسلام آباد نے بچوں کے لئے کئے گئے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوںنے بچوں کی مختلف سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا اور ان کے ساتھ ملے ۔ اس سمر سکول کا مقصد پولیس اور عوام کو قریب لانا ہے ۔پولیس سمر سکول کے لئے مزید سکیورٹی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ اور پک اینڈ ڈراپ سروس کے دوران بچوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے ۔ دوران ٹریننگ بچوں کی صحت اور کھانے پینے کا خاص خیال رکھا جائے ۔آئی جی اسلام آباد نے ٹریننگ سٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور سمر سکول کے متعلقہ تمام افسران کو سختی سے ہدایات جاری کیں کے اس سلسلہ میں کئے گئے انتظامات کے متعلق کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔آخر میں آئی جی اسلام آباد بچوں سے ملے اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔