راولپنڈی بورڈ میٹرک امتحان' ارم سکول کہوٹہ کا مثالی رزلٹ

راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک 2017ء کے سالانہ امتحان میں ارم ہائر سیکنڈری سکول اینڈ کالج تحصیل کہوٹہ کا رزلٹ مجموعی طور پر سو فیصد رہا۔ سلمان اشتیاق1009 نمبروں کے ساتھ درسگاہ میں اول رہے جبکہ تحصیل کہوٹہ کے بوائز گروپ میں دوسری پوزیشن پر رہے۔ ارم سکول کے 31طلباء نے اے ون گریڈ سے ریکارڈ کامیابی پائی' پرنسپل بیگم ارم وسیم نے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ طلباء آئندہ بھی ایسی ہی کارکردگی سے تحصیل کہوٹہ کا نام بلند کرتے رہیں گے' اے پلس گریڈ پانے والوں میں حلیمہ زیب 1009' عائمہ مصطفیٰ986' بدر نعیم976 عصام انور960' محمد ادریس959عمر بشیر 951ثوبن اطہر 950' جواد علی949' سبحان ساجد948کاشف زاہد 939' حسیب علی936اریہ 922' نمرہ اعجاز912' سدرہ ظفر 915' قراة العین 908 ' آمنہ ضمیر 903' حسن شہزاد 910عقیل 902' عالیہ رمضان 900' محمد رضا897رومان فیاض 887' آمنہ ایوب878' حادقہ ثناء 860' شمس علی 886' انوشہ کیانی 863`ریحان شفیق885 اور ہادی احمد 868شامل ہیں۔