پانامہ کیس فیصلے کے بعد لیگی کارکنوں کے جذبات بے قابو

پانامہ کیس فیصلے کے بعد لیگی کارکنوں کے جذبات بے قابو ہو گئے، کئی کارکنان نے ٹی وی سیٹ توڑ ڈالے، سپریم کورٹ کے پانامہ کیس فیصلے کے بعد لیگی کارکنان نے غم و غصے کا اظہار کیا۔ جمعہ کو فیصل آباد میں ٹی وی کی شامت آ گئی، مسلم لیگ (ن) کے دلبرداشتہ کارکنان نے پانامہ کیس میں فیصلے کے بعد شدید غم وغصے کا اظہار کیا، جذبات میں بے قابو ہو کر لیگی کارکنان نے ٹی وی سیٹ توڑ ڈالے۔