پانامہ کیس کا فیصلہ ہماری امید کے مطابق ہی آیا،قمر زما ن کائرہ

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کا فیصلہ امید کے مطابق آیا ہے۔ فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ یہ مقدمہ ہار گئی ہے اس لیے اب وہ مزاحمت نہیں کریں گے لیکن وہ ہمیشہ کہیں گے کہ ان پر کرپشن کا الزام نہیں لگا انہیں تکنیکی بنیادوں پر نا اہل قرار دیا گیا جس کا انہیں افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن پارٹیوں نے اپنا کردار ادا کیا جبکہ اس کا تمام تر سہرا تحریک انصاف اور عمران خان کو جاتا ہے جو یہ کیس سپریم کورٹ میں لے کر گئے۔