پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکن سپریم کورٹ کے احاطے میں گتھم گتھا

پانامہ کیس کے فیصلے کے موقع پر مسلم لیگ (ن) اورپی ٹی آئی کے کارکن سپریم کورٹ کے احاطے میں گتھم گتھا ہوگئے،کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی ،سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری اقدامات کرتے ہوئے کشیدہ حالات کو کنٹرول کیا۔ جمعہ کو مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی کے کارکن پانامہ کیس فیصلے کے موقع پر ایک دوسرے کی قیادت کے خلاف نعرے بازی کرنے لگ گئے۔ دونوں جماعتوں کے کارکن سپریم کورٹ کے احاطے میں جمع ہوگئے۔اس بات کا خدشہ پیدا ہوگیا کہ کارکن کسی تصادم میں نہ پڑجائیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی اہلکاروں نے ایکشن لیتے ہوئے کارکنوں کو کسی تصادم سے اوکااور حالات کو کنڑول میں لیا۔ سپریم کورٹ کے اردگرد سخت رکاروٹوں کے باوجود دونوں جماعتوں کے اہلکار اپنی جماعت سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے سپریم کورٹ بڑی تعداد میں پہنچ گئے۔