Get Adobe Flash player

حالات بتارہے ہیں کہ اب انقلاب زیادہ دور نہیں ،میر اشتیاق ایڈووکیٹ

پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد فیڈرل ایریا کے صدر میر اشتیاق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ازسر نو تعمیر کا وقت آچکا ہے ۔حالات بتارہے ہیں کہ اب انقلاب زیادہ دور نہیں ہے ،11مئی کی ریلیوں میں لاکھوں کی تعدادمیں عوام نے شرکت کر کے بتا دیا ہے کہ اب قوم زیادہ انتظار نہیں کر سکتی ۔ظلم کی اندھیری رات ڈھلنے والی ہے۔انتہاء ہوچکی ہے۔اگر موجودہ حکمرانوںکو مزید وقت دیا گیا تو ملک بچانا مشکل ہوجائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز ترلائی کے علاقے میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔انہوںنے واضح کیا کہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں،ہم انتخابات کے بھی حامی ہیں۔لیکن ہم اس کرپٹ نظام کے تحت ہونے والے انتخابی دنگل کے خلاف ہیں جس میں دھن ،دھونس اور دھاندلی کے ذریعے غریب عوام کو بکریوں کی طرح فقط ووٹ ڈالنے کے لئے لایا جائے اور پھر 5سال ان کو بھول کر اپنی تجوریاں بھری جائیں۔ہم اس ظالمانہ نظام کے خلاف ہیں ۔ انقلاب کے بعد پورے ملک کے نظام کودرست کر کے شفاف اور غیر جانب دار انتخابات ہی ہوںگے اور انتخابات کے ذریعے ہی حکومت بنے گی۔ انہوںنے کہاکہ جمہوریت غریب عوام کو حقوق دینے کانام ہے لیکن ہمارے ہاںجمہوریت کو فقط الیکشن کام دے دیا گیا ہے۔عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے اس تاثر کاخاتمہ کرکے آئین کی روح سے بتا دیا ہے کہ اصل جمہوریت کیا ہے۔