قرآن کر یم کی تعلیمات کو اپنانے والے کبھی رسو انہیں ہوئے،امیر جماعت اسلامی

جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر زبیر فارو ق خان نے کہا ہے کہ قرآن کر یم کی تعلیمات کو اپنا کر امت مسلمہ اپنا کھویا ہوا مقام اور درخشاں ماضی واپس لا سکتی ہے ۔تاریخ گواہ ہے کہ قرآن کر یم کی تعلیمات کو اپنانے والے کبھی رسو انہیں ہوئے جماعت اسلامی کے فہم قرآن پرو گرام اللہ سے مضبوط تعلق کو استوار کر نے کا ایک مئو ثر ذریعہ ہے ،مسلمانوں نے قرآن کر یم کی تعلیمات کو پس پشت ڈالا توانھیں رب کی ناراضگی اور معاشرے کی تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی بھارہ کہو کی فہم قرآن پرو گرم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر معروف عالم دین مو لانا محمد اسماعیل،مو لانا امیر عثمان ،حا فظ تنو یر احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ زبیر فارو ق خان نے کہا جماعت اسلامی ملک میں قرآن و سُنت کے نظام کو نا فذ کر نے کی بھر پو ر جدو جہد کر رہی ہے اس سلسلے میں اسے بڑے پیمانے پر عوام الناس کی تا ئید اور حمایت کی اشد ضرورت ہے اور عوام اس عادلانہ اور منصفا نہ نظام کے قیام کے لیے دیانتدار قیادت کو منتخب کر ے تا کہ ملک میں حقیقی معنوں میں پُر امن تبدیلی لائی جا سکے انھوں نے کہا جماعت اسلامی پاکستان میں اسلامی نظریہ ، اسلامی تہذیب و اقدار کی حفاظت کرے گی ۔ ہم ملک میں ظلم اور جبر کے نظام ، کرپٹ اور نااہل مقتدر دھڑوں کو تبدیل کر کے امن ، خوشحالی ، امانت و دیانت ، اہلیت اور اپنی قوم پر اعتماد کا نظام لاناچاہتے ہیں ۔