ڈینگی کے خلاف مہم کے دوران مختلف علا قوںمیں صفائی کاکام تیز

وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ٹی ایم اے راول ٹائون نے ڈینگی کے خلاف مہم کے حوالے سے راولپنڈی کے مختلف علا قوں اور قبر ستانوں میں صفائی کاکام تیز کر دیا ہے جبکہ راولپنڈی کے مختلف علا قوں میں تجا وزات کے خاتمے کے لیے بھی 5ٹیمیں تشکیل دے کر ان کے کام کا شیڈول بنا دیا گیا ہے جوکہ مختلف اوقات کار میں فرائض سر انجام دیں گی تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے راول ٹائون نے وزیر اعلیٰ پنجا ب کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈ ی میں انسدا د ڈینگی مہم تیز کر دی ہے اس حوالے سے ٹا ئون میونسپل آفیسر سر دار تا شفین نوا ز کی سر براہی میں ٹائون آفیسر ریگو لیشن راول ٹائون نے انسدا د ڈینگی کے حوالے سے مہم کے دوران متعلقہ عملے کو شہر بھر کے قبر ستانوں کی صفائی پر معمور کر دیا ہے گز شتہ روز راول ٹائو ن میں پنڈ وڑہ قبر ستان سید پور روڈ، پرانا عید گاہ قبر ستان ، قبر ستان ملکاں ظفر الحق روڈ ، قبر ستان کشمیریاں اور دیگر قبرستانوں کے علا وہ شہر کے مختلف علا قوں میں بھی صفائی مہم جاری رہی انسداد ڈینگی مہم کے دوران ٹی ایم اے راول ٹائون نے متعدد ٹائر شاپس کو صفائی اور معیار پر پورا نہ اترنے پر سیل بھی کیا جبکہ انسداد تجا وزات کے حوالے سے ٹی ایم او راول ٹائون سر دار تاشفین نواز کی خصوصی ہدایت پر لیاقت روڈ ، راجہ بازار ، سرکلر روڈ ، چاہ سلطان کر ی روڈ پر کارروائی کر تے ہوئے 3ٹرک سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا جبکہ شہر کے مختلف علا قوں میں غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے بھی آ پریشن جاری ہے نئے شیڈول کے مطابق انسداد تجا وزات کا عملہ دن میں دو شفٹو ںمیں کام کرے گا ۔