Get Adobe Flash player

چند عناصر قومی ادارے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ، سعید یوسفزئی

ایم ڈی نیٹکو سعیداللہ خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ قومی ادارے کی ساکھ کوکچھ لوگ نقصان پہنچانے کے درپے ہیں جنہیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی کوقطعاًشک نہیں ہوناچاہئے عدالتوں کا تہہ دل سے احترام کرتے ہیں اور ان کے فیصلوں کے مطابق ملازمین کو ناصرف بحال کیا گیا بلکہ ان کی ملازمتوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا تاہم ایک مخصوص ٹولہ بغیر کسی ثبوت کے ہمیں عدالتوں میں گھسیٹ رہا ہے جو افسوسناک امر ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نیٹکو میں ایک خاص سسٹم بنائیں گے جس سے ادارے میں کرپشن کے تمام راستے بند ہوجائیں گے اور ادارے کے وقار میںناصرف اضافہ ہوگا بلکہ ادارہ مالی طورپر مستحکم ہوگا۔