ن لیگ راولپنڈی نے وزیراعظم کی نااہلی کا فیصلہ مسترد کر دیا

مسلم لیگ ن راولپنڈی نے وزیر اعظم نواز شریف کی ناہلی کے عدالتی فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو کسی کرپشن کی وجہ سے نااہل نہیں کیا گیا وقت کے ساتھ بہت ساری باتیں کھل کر سامنے آئیں گی تاہم اب کرپشن کے خلاف یہ جنگ رکنے نہیں دیں گے اور عمران خان بھی جلد نااہل ہوں گے فیصلے کے خلاف رد عمل میں آج ثابت ہو گیا ہے کہ راولپنڈی آج بھی ن لیگ اور نواز شریف کا شہر ہے آئندہ عام انتخابات میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروائیں گے راولپنڈی کا بنارسی ٹھگ اب اپنی زبان کو قابو رکھے پہلے نواز شریف کی بدولت کارکنان خاموش تھے لیکن اب کوئی ہرزہ رسائی کی تو اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے اور تمہارا راولپنڈی میں رہنا مشکل ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار لیگی قائدین نے ہفتہ کے روز سابق وزیر اعظم نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی گئی ریلی کے اختتام پر فیض آباد میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ریلی کی قیادت میئر راولپنڈی سردار نسیم اور حنیف عباسی نے کی جبکہ ریلی میںمسلم لیگ ن راولپنڈی کے جنرل سیکریٹری حاجی پرویز خان،وائس چیئرمین واسا ضیاء اللہ شاہ،سابق ایم این اے ملک شکیل اعوان،راحت قدوسی ،ممبر صوبائی اسمبلی ملک افتخار ،زیب النساء اعوان ، انجمن تاجران راولپنڈی کے صدر شاہد غفور پراچہ، ارشد اعوان ،مسلم لیگ ن لائرز ونگ کے رہنما خالق حسین بھٹی سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی چیئرمین میٹروبس و سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان کو نااہل قرار دینے کے فیصلے کو پاکستان کی عوام نے مسترد کر دیا ہے ،سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک میں جاری ترقیاتی کام ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں راولپنڈی کی عوام نے میا ں محمد نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لیے گھروں سے نکل کر یہ ثابت کر دیا کہ راولپنڈی مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے  2018کے الیکشن میںراولپنڈی سے کلین سویپ کرتے ہوئے تمام اپوزیشن جماعتوں کی ضمانتیں ضبط کروائیں گے راولپنڈی کی عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیںشیخ رشیدکی ضمانت ضبط کروا کر راولپنڈی سے دور بھگا دیں گے انہوں نے کہاکہ راولپنڈی کے شہریوں نے نواز شریف سے اظہا ر یکجہتی کے لیے گھروں سے نکل کر ثابت کر دیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے کیے گئے اس فیصلے کو ایک سازش کے تحت کیا گیا ہے وزیر اعظم پاکستان پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی تو اس کے باوجود انہیں نااہل قرار دینا کسی ظلم سے کم نہیں ہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اس بات کو جان لیں کہ اگر وزیر اعظم پاکستان نااہل ہو سکتے ہیں تو عمران خان بھی نااہل ہوں گے اور آئندہ 2018کے الیکشن میں شیخ رشید کی ضمانت ضبط کروا کر یہ ثابت کریں گے کہ را ولپنڈی مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے راولپنڈی میں صرف نواز شریف کے چاہنے والے ہیںواسا کے وائس چیئرمین ضیاء اللہ شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے وزیر اعظم کو نااہل قرار دینے کے فیصلے کو پاکستان کی عوام نے مسترد کر دیا ہے جے آئی ٹی کے ممبران کا احتساب بھی پاکستان کی عوام مسلم لیگ ن کے کارکن کریں گے جنہوں نے ملک میں فتنہ پھیلایا اور ملک میں جاری ترقیاتی کاموں کو روکا قوم اس وقت کو کبھی نہیں بھولے گی رکن صوبائی اسمبلی ملک افتخار نے مسلم لیگ ن کے رہنماوں کارکنوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف سرخرو ہوں گے اور آئندہ الیکشن میں وہ ملک کے وزیر اعظم دوبارہ بنیں گے۔