Get Adobe Flash player

محمدی کالونی کا ٹیوب ویل خراب، شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

محمدی کالونی صادق آباد کا ٹیوب ویل خراب علاقہ کربلا کا منظر پیش کرنے لگا شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے تفصیلات کے مطابق محمدی کالونی گلی نمبر 3 کے ٹیوب ویل کی موٹر خراب ہونے کے باعث کافی دنوں سے پانی کی شدید قلت نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور شہری پانی نہ ہونے کے باعث سخت مشکلات کا شکار ہیں ٹیوب ویل کی موٹرز کی خرابی نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے اہلیان محمدی کالونی کے مکینوں نے ا یم ڈی واسا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ محمدی کالونی کے مکینوں کی حالت زار پر رحم کرتے ہوئے پانی کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے کیونکہ شدید گرمی کے باعث علاقہ کربلا کا منظر پیش کررہا ہے۔