چوہدری نثار ایک سچے اور بے باک سیاستدان ہیں، راجہ ساجد حمید

چوہدری نثار ایک سچے اور بے باک سیاستدان ہیں دشمن بھی انکی تعریف کرنے پر مجبور ہیں۔ان خیالات کا اظہار یونین کونسل رنیال کے چیر مین راجہ ساجد حمید اور وائس چیر مین راجہ گلزار نے انے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ  مسلم لیگ اور ملک کے لیے انہوں نے دن رات کام کیا جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔چوہدری نثار نے  بحیثیت وزیر داخلہ ملک میں امن و امان کے قیام اور اپنے حلقے میں ریکارڈ تعمیراتی کروا کر عوام کے دل جیت لیے ہیں۔وہ اپنے حلقے کی عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔انہوں نے سیاست کو ہمیشہ خدمت سمجھ کر کیا۔انکی سچائی اور دیانتداری کے سب قائل ہیں۔انہوں نے ملکی تعمیر و ترقی میں ہاتھ بٹانے کے ساتھ ساتھ اپنے حلقے کی عوام کے مسائل بھی  حل کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔