راولپنڈی، پولیس کی قماربازوں کیخلاف کارروائی ،ملزمان گرفتار

راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے08ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہوئی رقم 10880/-روپے05عدد موبائل فون ،04موٹر سائیکل اور01گھڑی برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجرخان پولیس نے گیلانہ موٹر کے مقام پر ریڈ کرکے قمار بازی میں مصروف 05ملزمان خادم،طارق،فیضان،عمران اور مجاہد کو گرفتار کرکے دائو پر لگی ہوئی رقم 6700 /-روپے03عد دموبائل01عدد گھڑی برآمد کرلی جبکہ تھانہ گوجرخان پولیس نے اسلام پورہ جبر کے مقام پر ریڈ کرکے قمار بازی میں مصروف03ملزمان محمد رانا،نزاکت اور کامران کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہوئیرقم4180/-روپے اور02موبائل فون 04موٹر سائیکل برآمد کرکے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔