Get Adobe Flash player

راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں ،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی

راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں ، ناجائز اسلحہ رکھنے والوںاور آتش بازوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 28ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے2240گرام چرس،67لیٹر کھلی شراب،3000بوتل شراب،3عددپستول 30بورمعہ14روند،01عدد رائفل12بور معہ 01روند ،430ہوائیاں ،150انار برآمد کر کے ملزما ن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے عاصم سے300گرام چرس، تھانہ نصیر آباد پولیس نے عزت خان سے120گرام چرس، تھانہ RAبازار پولیس نے میثم سے 400گرام چرس، مہدی حسن سے300گرام چرس، تھانہ مورگاہ پولیس نے منیر سے200گرام چرس، تھانہ کہوٹہ پولیس نے بشیر سے120گرام چرس، افراسیاب سے200گرام چرس، عبداللہ سے600گرام چرس، تھانہ بنی پولیس نے عمر سے08لیٹر کھلی شراب،تھانہ نیوٹائون پولیس نے افضل سے10لیٹر کھلی شراب،تھانہ سول لائن پولیس نے عرفان سے10لیٹر کھلی شراب،تھانہ مورگاہ پولیس نے راشد سے04لیٹر کھلی شراب،تھانہ گوجرخان پولیس نے شاہد سے10لیٹر کھلی شراب برآمدہوئی،تھانہ مندرہ پولیس نے عابد سے05لیٹر کھلی شراب،اویس سے05لیٹر کھلی شراب،تھانہ جاتلی پولیس نے آصف سے05لیٹر کھلی شراب،اسد سے05لیٹر کھلی شراب، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے عبدالوحید سے05لیٹر کھلی شراب، تھانہ گوجرخان پولیس نے عدنان سے3000بوتل شراب، تھانہ وارث خان پولیس نے طاہر سے01عدد پستول30بور معہ03روند، تھانہ گوجرخان پولیس نے ذوالفقار سے01عدد پستول30بور معہ06روند، تھانہ کہوٹہ پولیس نے عبداللہ سے01عدد پستول30بور معہ05روند، تھانہ چونترہ پولیس نے صفدر سے01عدد رائفل12بور معہ01روند، تھانہ رتہ امرال پولیس نے سعید سے430ہوائیاں،150انارجبکہ سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ صدر واہ پولیس نے حامد ،سائونڈ آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ ٹیکسلا پولیس نے تیمور ، محسن اور احمد کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔