Get Adobe Flash player

سی ڈی انفورسمنٹ کی غیرقانونی تجاوزات وتعمیرات کیخلاف کارروائی

چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو سبزی منڈی سیکٹر I-11/4 میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی، اپنی حالیہ کارروائی میں سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سیکٹر I-11/4میں واقع سبزی منڈی میں غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک ہزار سے زائد تعمیرات بشمول کھوکھے اور سٹالز مسمار کر دیئے، کافی زیادہ دکانوں کے سامنے بنائے گئے شیڈز بھی اس کارروائی کے دوران گرا دیئے گئے۔ باقی ماندہ دوکانداروں کو رضاکارانہ طور پر اپنی غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کے لئے ایک دن کا وقت دیا گیا ہے۔ سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بدھ کی صبح اسلا م آباد انتظامیہ کے ہمراہ سبزی منڈی میں قائم غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات کے خلاف کارروائی کی۔ یہ آپریشن کئی گھنٹے جاری رہا اورسہہ پہر میں اختتام پزیر ہوا۔ اس آپریشن کے دوران کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہیں ہوا۔ تجاوزات کے مرتکب افراد کو سی ڈی اے کی طرف سے پیشگی نوٹس جاری کئے گئے تھے اور یہ قانونی کاروائی نوٹسز کے باوجود تجاوزات نہ ہٹائے جانے پر کی گئی۔ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر سی ڈی اے اسلام آباد کوتجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات سے پاک کرنے کے لئے پُرعزم ہے ۔ اس ضمن میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اپنی کاروائیاں مستقبل میں بھی جاری رکھے گا۔ قانون کے مطابق اس ذمرے میں تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔