Get Adobe Flash player

نواز شریف نا اہلی کا سپریم کورٹ کا فیصلہ میرٹ اور عوام کی خواہشات کے عین مطابق ہے پرویز مشرف

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف نا اہلی کا سپریم کورٹ کا فیصلہ میرٹ اور عوام کی خواہشات کے عین مطابق کیا گیا ہے، نواز شریف نے پاکستانی عوام سے جھوٹ بولا، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہوتا۔بھارتی ٹی وی سے گفتگو میں پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ فیصلے پر سپریم کورٹ کو تنقید کا نشانہ بنانے کی کوئی وجہ نہیں، فیصلہ میرٹ پر ہوا فوج کا کوئی کردار نہیں۔امریکا کی جانب سے پاکستان کی امداد روکے جانے پر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ امداد رک جانے سے پاکستان کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔سابق صدر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ جنوبی ایشیا اور پاکستان کے حالات سے پوری طرح آگاہ نہیں، انہیں خطے کی صورتحال سمجھنے کی ضرورت ہے۔پرویز مشرف نے کہا کہ کشمیر میں لوگ آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت جو کر رہا ہے اس پر بھارت کو شرم آنی چاہیے۔