پمز میں ہیپاٹائٹس کے 3000کیس رجسٹر،مرض بڑھ رہا ہے ،ڈاکٹر وسیم خواجہ

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) میں ایک سال کے دوران ہیپاٹائٹس کے3000 سے زائد مریض آئے جن کو سخت پیچیدگیاں تھیں جبکہ اس عرصہ کی دوران2300نئے مریض ہسپتال میں رپورٹ کئے گئے۔میڈیا رپورٹس میں اعداد وشمار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت پمز میں رجسٹر شدہ کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،خصوصاً جگر کے اس مرض کے مریضوں میں پیچیدگیاں دیکھنے میں آئیں۔گزشتہ ایک سال کے دوران پمز میں2300 نئے مریضوں کا علا ج کیا گیا اور یہ المناک صورت حال ہے کہ1500مریض خون کی الٹیاں لئے ہسپتالوں میں داخل ہوئے۔پمز کے ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم خواجہ کا کہنا ہے کہ پمز میں کومہ کے ساتھ ہیپاٹائٹس سی کے1800مریض داخل ہوئے اور ہسپتال نے انہیں علاج فراہم کیا۔