مسلم لیگ(ن)نے تحفظات کے باوجود عدالتی فیصلہ تسلیم کیا،راجہ سفیر

پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد لیبرونگ کے صدرراجہ سفیر نے کہاہے کہ قائد میاں نوازشریف سپریم کورٹ میں پٹیشن کے اندراج سے لے کر فیصلے تک مختلف مراحل میں شدید تحفظات کے باوجود عدالت عظمیٰ کا فیصلہ تسلیم کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے ہیں،پورے عدالتی عمل کے دوران ایسی مثالیں قائم ہوئی ہیں جن کی کوئی نظر ماضی کی 76سالہ تاریخ میں نہیں ہوئی۔انہوں نے کہاکہ فیصلے کے بارے میں اپنے شدیدتحفظات کے حوالے سے تمام آئینی و قانونی آپشنز استعمال کئے گئے،متعصبانہ ٹرائل کے آئینی و قانونی تقاضے بُری طرح پامال کئے گئے ہیں ،ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے،اس فیصلے پر تاریخ کااصل فیصلہ ہوگا اور میاں نوازشریف عوام کی عدالت میں سرخروہونگے۔مسلم لیگی رہنما راجہ سفیر نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک کی ترقی کاجوعمل شروع کیا ہے اس کو بھرپورطریقے سے مکمل کیاجائے گا،میاں نوازشریف ہی مسلم لیگ(ن) کے قائد ہیں اور جمہوریت کے تسلسل کو آگے بڑھانے کیلئے ہم سب ان کی قیادت میں آگے بڑھیں گے اور اپنی مدت پوری کریں گے، آنے والے دس ماہ بڑے اہم ہیں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے تمام منصوبوں کی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ،مسلم لیگ(ن) ہر سطح پر اپنے مخالفین کا مقابلہ کرے گی۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ میاںنوازشریف اس ملک کی ترقی کیلئے کام کررہے تھے ان کو کام کرنے اور ملک کی خدمت کرنے سے روک دیاگیا، بین الاقوامی سازش کے تحت کچھ اپنے ہی ناعاقب اندیش لوگوں کے ذریعے انہیں نااہل کروا کر دیاگیا،قائد میاں نوازشریف تاریخ میں ،سیاست اورعوام کی عدالت میں ہمیشہ سرخرو ہوئے ہیں۔