ناجائز اسلحہ، پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی17ملزمان گرفتار

راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے17ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے4270گرام چرس،29لیٹر کھلی شراب ، 27روند پستول 30بور اور 525پتنگیں اور 08عدد ڈوریں برآمد کر کے ملزما ن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد پولیس نے رفیع سے 1100گرام چرس ، عبد اللہ سے 300گرام چرس ، تھانہ ویسٹریج پولیس نے مظہر سے 1070گرام چرس ، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے آزاد سے 1250گرام چرس ، تھانہ روات پولیس نے سرور سے 120گرام چرس ، تھانہ کلرسیداں نے ظہیر سے 115گرام چرس ، عمران سے 200گرام چرس ، تھانہ مری پولیس نے ظاہر سے 115گرام چرس ، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے سکندر سے 04لیٹر کھلی شراب، تھانہ نیوٹائون پولیس نے وقار سے 05لیٹر کھلی شراب، تھانہ سول لائن پولیس نے آصف سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے فاروق سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ نصیر آباد پولیس نے عامر سے 01عدد چھری ، تھانہ روات پولیس نے ابراہیم سے 27روند پستول 30بور جبکہ تھانہ صادق آباد پولیس نے فیاض سے 175پتنگیں معہ 03ڈوریں ، تھانہ ریس کور س پولیس نے ارشد سے 350پتنگیں معہ 05ڈوریں برآمد کرکے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔