حق و سچ کی آواز بلند کرکے عمران نے عوام کے دل جیت لئے

 تحریک انصاف کی نارتھ ریجن کی عہدیداروں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے ثابت کیا ہے کہ کرپٹ نظام نہیں چل سکتا نے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے۔ ان حالات کا اظہار کرتے ہوئے شمیم آفتاب، عنبرین ترک، نرگس جبین ، ثمرینہ جاوید، شمع سلیم اور دیگر نے کہا ہے کہ ہم اپنے قائد عمران خان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں جنہو ں نے کافی عرصے جدو جہد کی تھی اور کامیابی حاصل کی ہے ہم ان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ تحریک انصاف کی خواتین ونگ نے کہا ہے کہ فیصلہ پاکستان کی تبدیلی کا اہم دستور ثابت ہوا ہے۔ آج احتساب کا عمل شروع ہوا ہے۔ مزید کرپٹ لوگوں کا بھی احتساب ہوگا۔ سپریم کورٹ نے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ فیصلہ ملکی تاریخ کا بہتر فیصلہ تھا نے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے ۔ آج حق و سچ کی جیت ہوئی ہے۔ پاکستانی قوم جیت گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے نے ثابت کردیا ہے کہ کرپٹ نظام اب نہیں چلے گا۔ پاکستانی قوم کو اصل مقام و حقوق مل گئے ہیں اور1947میں قائد اعظم نے جس پاکستان کا خواب دیکھا تھا وہ رکھ دیا گیا ہے۔ 30جولائی کو عمران خان عوام کے ساتھ آفتاب فرما ئے گا اور پاکستان کے ہر شہر سے لوگ ہزاروں کی تعداد میں شرکت کریں گے اور انشاء اللہ 2018میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔