Get Adobe Flash player

ون ونڈو آپریشن ڈائریکٹوریٹ سی ڈی اے کا اہم شعبہ ہے،شیخ انصر عزیز

 میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز  نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن ڈائریکٹوریٹ ،کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا نمایاں اور اہم شعبہ ہے،شہر بھر سے رہائشی ہر روز شعبہ ون ونڈو آپریشن میں آتے ہیں جہاں بہتر ین خدمات فراہم کی جاتی ہیں ،بہترین کارکردگی اورشہریوں کو عمدہ سہولیات کی فراہمی ادارے کی اچھی شہرت کا سبب بنے گی۔وہ بروز پیر  سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ  اجلاس سے خطا ب کر رہے تھے۔  اجلاس کے دوران ون ونڈو آپریشن ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اسٹیٹ ونگ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کو بتایا گیا کہ ماہِ جون کے دوران  ون ونڈو آپریشن ڈائریکٹوریٹ نے 148 درخواستوں پر کاروائی مکمل کر کے اس مد میں ادارے کے لیے 6کروڑ 26لاکھ 4ہزار نوسو 39 روپے ریونیو حاصل کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ماہِ جون کے دوران سی ڈی اے کے ون ونڈو آپریشن نے کمرشل پراپرٹی سے متعلق 21 درخواستوں پر کاروائی مکمل کرتے ہوئے ادارے کے لیے 1,159,239/- روپے  ریونیو وصول کیا ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ماہِ جون کے دوران سی ڈی اے کے ون ونڈو آپریشن میں رہائشی جائیداد کی 63 درخواستوں پر کاروائی مکمل کرتے ہوئے 2,981,400/- روپے ادارے کو ریونیو فراہم کیا جس سے ادارے کے ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اسٹیٹ افیکٹز سے متعلق موصول ہونے والی 58 درخواستوں پر کاروائی مکمل کی گئی اور ماہِ جون کے دوران اس مد میں 2,124,300/- روپے ادارے کو موصول ہوئے ۔