جاوید ہاشمی میڈیا میں ان رہنے کیلئے دوسروں پر کیچڑ اچھالتے ہیں ، ڈاکٹر امجد

 آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی بزرگ آدمی ہیں ، پرویز مشرف کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کرنے پر ہمارا منہ نہ کھلوائیں۔ وہ میڈیا میں اِن رہنے کے لئے دوسروں پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔ جاوید ہاشمی کی طرف سے اے پی ایم ایل کے سربراہ اور سابق صدر سید پرویز مشرف پر بے جا تنقید پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاوید ہاشمی کا باطن سبھی جانتے ہیں ، وہ بھی اپنے گریبان میں جھانکیں۔ جنرل ضیا کے دور میں وزارت پر براجمان رہنے والے جاوید ہاشمی کا پرویز مشرف کے خلاف زہر اگلناسمجھ سے بالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موصوف پی ٹی آئی میں اپنے بیٹی کو ٹکٹ دلوانے کے لئے آئے تھے ، دال نہ گلی تو بہانہ بنا کر عمران خان کے خلاف ہو گئے۔ ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ 2013ء کے الیکشن میں پارٹی ٹکٹوں کی مد میں جاوید ہاشمی کے پیسہ بنانے کی کہانیاں زبان زد عام ہیں۔ وہ میڈیا میں ان رہنے کے لئے دوسروں پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔