مزارقائد پرملک کے سب سے بڑے سبز ہلالی پرچم کی رونمائی

مزارِقائد پر پاکستان کی 70ویں یومِ آزادی پر لہرائے جانے والے سب سے بڑے سبز ہلالی پرچم کی رونمائی کی گئی۔کراچی میں مزارقائد پرپاکستان کی 70 ویں یومِ آزادی پرلہرائے جانے والے بڑے سائز کے سبزہلالی پرچم کی رونمائی کی گئی۔ پرچم سازکمپنی کے مطابق پرچم کا سائز 10 ہزار مربع فٹ ہے، بھارتی ترنگے سے بڑا لہرائے جانے والا پرچم تیار کیا گیا ہے جو بھارت کے ترنگے کے جواب میں بنایا ہے۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو نیچا دکھانے کے لیے سرحد کے قریب نصب کیا جانے والا 360 فٹ بلند ترنگا خود بھارت کیلئے باعث شرمندگی بن گیا ہے جہاں تند و تیز ہوا نے بھارتی ترنگے کو تار تار کردیا جس کی وجہ سے ریاستی حکام کو جھنڈا وہاں سے ہٹانا پڑا