عائشہ گالئی نے میری بات کی تصدیق کردی، خدا را خواتین کا احترام کریں، ناز بلوچ

تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنیوالی ناز بلوچ نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی نے میری بات کی تصدیق کی ہے۔ خدا را اپنی خواتین کا احترام کریں، نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے میرے پارٹی چھوڑنے کے بعد کہا گیا کہ ''اچھا ہوا چلی گئی کسی کام کی نہیں تھی'' انہوں نے کہا کہ توقع نہیں تھی کہ عمران خان مجھ جیسی متحرک کارکن کیلئے ایسی بات کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ا ب عائشہ گلالئی نے میری بات کی تصدیق کردی ہے۔ خدا را اپنی خواتین کا احترام کریں۔