شاہد خاقان عباسی نئے قائد ایوان منتخب

نواز شریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ نون کی جانب سے ان کی جگہ شاہد خاقان عباسی کو وزارتِ عظمی کا امیدوار نامزد کیا تھا جو ایوان کی بھاری اکثریت کی حمایت سے نئے قائد ایوان منتخب ہو گئے ہیں۔قائدِ ایوان کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی میں ارکان کی جانب سے ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے پر سپیکر قومی اسمبلی نے نتیجے کا اعلان کیا جس کے مطابق مسلم لیگ نون کے شاہد خاقان عباسی 221 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ پی پی پی کے سید نوید قمر نے 47 ووٹ لئے۔ عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید نے 33 ووٹ لئے جبکہ جماعت اسلامی کے طارق اللہ نے صرف چار ووٹ لئے۔