اسلام آباد، ایس آئی یو کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار

اسلام آباد سپیشل انو سٹی گیشن یو نٹ(SIU) کی کاروائی، ایک منشیا ت فروش گرفتار 1120گرام چرس و 100عدد نشہ آور گولیاں برآمد،  ایس ایس پی اسلام آ باد نے کہا کہ تما م ایس ایچ اوز منشیا ت فروشوںاور جر ائم پیشہ عنا صرکے خلاف کا رروائیاں تیز کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ، تا کہ معاشرے کو اس سما جی بر ائی سے چھٹکا ر مل سکے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی کی خصوصی ہد ا یا ت پرایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر) ذیشان حیدر نے   منشیا ت فروشی میں ملو ث ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ڈی ایس پی سی آئی اے محمد اشرف شاہ کی زیر نگرانی سب انسپکٹر ظفر اقبال، اے ایس آئی آصف علی معہ دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی تشکیلی ٹیم نے تما م تر وسائل بر ئو ے کا ر لا تے ہو ئے مخبرکی اطلا ع پر منڈی موڑ سے ملزم ریاض محمد ولد فقیر محمد ساکن محلہ میاگان گائوں تور ڈھیر تحصیل چھوٹا لاہور ضلع صوابی کو گرفتارکر لیا، ملزم کی تلاشی  لینے پر 1120گرام چرس و100عدد نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں،گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر264مورخہ31.07.17بجرم9-C نارکوٹکس تھانہ سبزی منڈی درج رجسٹر کر لیا، مزید تفتیش جا ری ہے ،۔ایس ایس پی آ پر یشنز ساجد کیا نی نے پولیس افسرا ن و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی پر انہیں تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے، انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشی کے دھند ے میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈائو ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔