Get Adobe Flash player

مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلعی عہدیداران نے حلف اٹھا لیا

مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری ضلعی صدر سیدکرم علی اصغرکاظمی کی صدارت میں منعقدہوئی ۔اس موقع پر حلف برداری کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر نے تنظیمی اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے پیغام وحدت و امن و محبت کی پرچارک ہے۔تقریب میں تنظیم کے چیئرمین سیدمحمدعباس کاظمی نے بھی خصوصی شرکت کی ۔انہوںنے ضلعی عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ طالب علم ملت کاقیمتی اثاثہ ہیں ،قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسکے تحفظ کویقینی بنائے۔ انہوں نے کہاکہ علم کاحصول لازم اورہمارے تمام امراض کاعلاج ہے ، انسان کیلئے ہرزبان کاعلم حاصل کرناضروری ہے ۔مختار ایس او کے جن نو منتخب عہدیداران نے حلف اٹھایا ان میں نائب صدرسیدیوسف ہمدانی ،جوائنٹ سیکرٹری سید آصف کاظمی، پریس سیکرٹری سیدمغیث حیدر  شامل ہیں۔