Get Adobe Flash player

شہباز شریف کیخلاف سازشیں عروج پر ہیں ،ذرا سمجھیں،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت کے لئے آئندہ تین سے چار ماہ بہت مشکل ہوں گے ۔ شہباز شریف کو اپنے خلاف سازشوں کو سمجھنا چاہئے ۔ منگل کے روز پارلیمنٹ ہائوس کے باہر اپوزیشن کے متحدہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کے کافی ارکان ملک سے باہر ہیں ان ارکان کو واپس بلانے کے لئے  زور دیا جا رہا ہے مگر وہ واپس نہیں آ رہے جن سے (ن) لیگ کو وزیر اعظم بنانے کے لئے شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ حدیبیہ پیپر میں شہباز شریف براہ راست ملوث ہے یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ حکومت والے دن کو ضمانتیں کرائیں اور شام کو حکومت کریں ۔شہباز شریف کے خلاف جو سازشیں ہو رہی ہیں  ان کو سمجھنا چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا کسی متفقہ امیدوار پر اتفاق نہیں ہو سکا مگر میں چاہتا ہوں کہ ساری اپوزیشن کا متفقہ وزیراعظم ہونا چاہئے یہ ساری گیم خورشید کے ہاتھ میں ہے مگر وہ آصف زردفاری کا مشورہ دے رہے ہیں  جو کہ عمران خان یا پی ٹی آئی  کبھی بھی نہیں مانے گی ۔ ہم الیکشن لڑ کر اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو پیغام دینا چاہتے ہیں ناکہ مقابلہ لیکن پی ٹی آئی کی جانب سے میں امیدوار ہوں