عالمی بینک پاک بھارت آبی تنازع کے حل میں مدد کرے گا

عالمی بینک نے پاکستان اور بھارت کو آبی تنازع کے حل کے لیے غیر جانبدارانہ مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں جنوبی ایشیاکیلئے عالمی بینک کی نائب صدر اینٹ ڈکسن نے کہاکہ عالمی بینک سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کے پن بجلی کے دو منصوبوں سے متعلق معاملات کے حل کیلئے پاکستان اور بھارت کی غیر جانبدارانہ مدد کریگا۔انہوں نے دونوں ملکوں کی بات چیت میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ دونوں فریقوں کا عالمی بینک کے زیر اہتمام اجلاس میں شرکت کرناان کیلئے خوشی کا باعث ہے۔