Get Adobe Flash player

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش سے برساتی نالوں میں طغیانی

اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشترعلاقوں میں رات بھربارش سے برساتی نالوں میں طغیانی آگئی جب کہ مختلف حادثات اور واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور10 زخمی ہوگئے۔اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشترعلاقوں میں رات بھر بارش سے برساتی نالوں میں طغیانی آگئی اور چھتیں گرنے کیواقعات میں 2 افراد جاں بحق اور10 زخمی ہوگئے۔ بنوں میں آندھی اوررات بھربارش سے 6 مکان گرگئے، کئی گھروں کی دیواریں اور سائن بورڈز بھی گرگئے جبکہ برساتی نالے میں ریلے سے گاڑی بہہ گئی، جس میں سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ ریسکیو ٹیم نے لاش پانی سے نکال لی۔سیالکوٹ اور گردونواح میں رات بھربارش سے چٹی شیخاں میں نالہ پلکھو  کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا، نالے میں شدید طغیانی سے فصلیں پانی میں ڈوب گئیں جبکہ چٹی شیخاں، ننگل، گھنسار پوراوردیگر دیہات متاثرہونے کا اندیشہ ہے۔دوسری طرف اڈہ بیگووالا کیقریب مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔