عمران خان شیخ رشید کو ووٹ تب دینگے جب وہ چپڑاسی کا الیکشن لڑینگے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما  و سابق وفاقی  وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے تحریک انصاف کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے نامزد امید وار شیخ رشید احمد کو پارٹی چیئرمین عمران خان کی جانب سے  ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے اسمبلی نہ آنے پرخوب نشتر چبھوئے ہیں  اور کہا ہے کہ  شیخ رشید قابل رحم آدمی ہے کہ عمران خان نے اسے وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا لیکن خود ہی اسے ووٹ ڈالنے قومی اسمبلی نہ آئے'عمران خان شیخ رشید کو ووٹ تب دیں گے جب وہ چپڑاسی کا الیکشن لڑیں گے'عمران خان ووٹ ڈالنے اس لئے نہیں آئے کہ انہیں کوئی شرم و حیا آگئی ہوگی۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں خواجہ آصف نے کہا کہ شیخ رشید قابل رحم آدمی ہے کہ عمران خان نے اسے وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا لیکن خود ہی اسے ووٹ ڈالنے قومی اسمبلی نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان شیخ رشید کو تب ووٹ ڈالیں گے جب وہ چپڑاسی کا الیکشن لڑیں گے۔ اپنے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے امیدوار شیخ رشید کو ووٹ ڈالنے اس لئے نہیں آئے کہ انہیں کوئی شرم و حیا آگئی ہوگی۔