اتنا بڑا الزام لگنے کے بعد بھی عمران خان شرم سے نہیں ڈوبے

مسلم لیگ (ن)  کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کی جائیں' تحقیقات نہ ہوئیں تو سمجھیں گے انصاف کا جنازہ نکل گیا' عمران خان قوم کے سامنے آکر معافی مانگیں' اتنا بڑا الزام لگنے کے بعد بھی عمران خان  شرم سے نہیں ڈوبے' عمران خان اپنا بلیک بیری معائنہ کے لئے دیں میں سلیوٹ کروں گا' پی ٹی آئی کے جلسوں میں خواتین کا تقدس پامال کیا جاتا ہے' مائیں اور بیٹیاں عمران خان کے جلسوں کا بائیکاٹ کریں' شیخ بنارسی ٹھگ ہے' شیخ رشید یاد رکھو اگر سیاست کرنی ہے تو اپنی زبان کو لگام دینا ہوگی' لوگ تمہیں راولپنڈی کی سڑکوں پر گھسٹیں گے۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے۔   پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری خواتین کی تضحیک کرتے ہیں۔ 62,63 سمیت عمران خان پر تمام دفعات لاگو ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی نے جو کچھ کہا میں نے ڈیڑھ سال قبل بتا دیا تھا۔ عائشہ گلالئی نے عمران خان کی برائیوں کو بے نقاب کیا ہے۔ عائشہ گلالئی بہن ہیں انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کی جائیں۔ الزامات کی تحقیقات نہ ہوئیں تو سمجھیں گے انصاف کا جنازہ نکل گیا۔ حنیف عباسی  نے کہا کہ پی ٹی آئی  کے جلسوں میں خواتین کے تقدس کو پامال کیا جاتا ہے۔  بیٹی سے کہنا کہ کونسا میسج آیا ہے شرم  آنی چاہئے۔  عمران خان قوم کے سامنے اکر معافی مانگیں آپ ان الزام کو کچھ  بھی نہیں سمجھتے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید یاد رکھو اگر سیاست کرنی ہے تو اپنی زبان کو لگام دینا ہوگی۔ تم اپنی حفاظت کے لئے چار پانچ افراد کو ساتھ لے کر چلتے ہو لوگ تمہیں راولپنڈی کی سڑکوں پر  گھسیٹیں گے۔ شیخ رشید  بنارسی ٹھگ ہے کسی جنازے یا شادی پر نہیں جاتا۔ حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان پریس  کانفرنس کرو اور الزامات کی تردید کرو عمران خان بلیک بیری معائنہ کے لئے دیں میں سلیوٹ کروں گا۔  مائیں اور بیٹیاں عمران خان کے جلسوں کا بائیکاٹ کریں۔ اتنا  بڑا الزام لگنے کے بعد بھی عمران خان شرم سے نہیں ڈوبے ۔ ہماری بہن عائشہ گلالئی نے غیرت کا ثبوت دیا ہے۔