لاہور میں مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کا عائشہ گلالئی کے حق میں مظاہرہ

صوبائی دارالحکومت لاہور میں مسلم لیگ(ن)  شعبہ خواتین نے تحریک انصاف چھوڑنے والی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے حق میں  زبردست مظاہرہ کیا۔ ،عمران خان کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور خواتین نے ہاتھوں میں جوتے بھی اٹھا رکھے تھے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما عائشہ گلالئی کی جانب سے عمران خان کے کردار پر سوالات اٹھائے جانے کے بعد مسلم لیگ ن کی خواتین ونگ نے عائشہ گلالئی کے حق میں علامہ اقبال ٹائون میں مظاہرہ کیا۔اس موقع پر خواتین کا کہنا تھا خواتین کی عزت نہ کرنے والا سیاستدان نہیں ہو سکتاایسے جانور کو اٹھا کر ملک بدر کیا جائے تاکہ آئندہ کسی کو خواتین سے نازیبا حرکات کرنے کی جرات نہ ہو۔