Get Adobe Flash player

اسلام آباد،تھانہ کوہسار کے علاقہ میں ظالم شوہر نے گلہ دبا کر بیوی کو قتل کر دیا

تھانہ کوہسار کے علاقہ میں ظالم شوہر نے گلہ دبا کر بیوی کو قتل کردیا ، مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق محمد وحید ولد کالا خان  نے   روزنامہ اساس  سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  میں ساکن موضع تلہاڑ ڈھوک کنگریاں اسلام آباد کا رہائشی ہوںاور سی ڈی اے میں بطور ہیلپر ملازمت کرتا ہوںمیری تین بیٹیاں اور پانچ بیٹے ہیں میری بیٹی نسرم   شاہینعمر بیس سال کی شادی عرصہ چار ماہ قبل مسمی فہد محمود ولد محمد ارشاد ساکن تلہاڑ سے ہوئی تھی مجھے میری بیٹی نے دو تین مرتبہ شکایت کی کے مجھے سسرال والے ناجائز تنگ کرتے ہیںاور مجھے مارتے پٹتنے ہیںمیں نے اس کے سسر محمد ارشاد جہ رشتہ میں میرا ماموں ہے اس بات کی شکایت کی جس نے مکمل تسلی دی کہ آئندہ ایسی غلطی نہیں ہوگیاور دو تین دن سے ہی میرے داماد فہد محمود نے میری بیٹی نسرم شاہین پر تشدد کیا تا اہم  میری بیٹی نے درگزر کیا میں مورخہ یکم اگست کو میں اپنی ڈیوٹی پر ایف نائن موجود تھا کہ مجھے بعذریعہ موبائل فون کال آئی داماد نے فون کرکے کہا کہ نسرم شاہین کی طبیعت خراب ہے آپ فوری میرے گھر آئی میں نے اپنے گھر بیوی کو اطلاع دی اور خود ساڑھے نو بجے دن موقع پر پہنچا تو میری بیٹی عنبرم شاہین فوت ہوچکی تھی اور غسل دیکر دوسرے گھر میں میت رکھ دی میری والدہ اور ہمشیرہ  نذرانہ بی بی اوردیگر خواتین نے بتایا کہ نسرم شاہین کی گردن پر زخم کے نشانات ہیںعلاوہ ازایں میری والدہ نے بتایا کہ تسرم شاہین تین ماہ سے حاملہ تھی فہد محمود نے تشدد کرکے میری بیٹی کو قتل کردیاجبکہ گھر کے دیگر افراد محمد ارشاد اور بھائیوں محمد آفتاب، دلشاد، مہتاب  وغیرہ  نے باہم صلاح مشورے سے قتل کیا ،میری آئی جی اسلام آباد سے پیل ہے میری بیٹی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے مجھے انصاف دلایا جائے۔