تھانہ مارگلہ کی حدود سیکٹر ایف نائن سے جواں سالہ لڑکی اغوا

تھانہ مارگلہ کی حدود سیکٹر ایف نائن سے جواں سالہ لڑکی اغواء ، مقدمہ درج کرلیاگیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ مارگلہ کی رہائشی بیوہ لیاقت علی نے  روزنامہ اساس سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں  مکان F85/1  پی اے ایف شاہین چوک سیکٹر ایف نائن کی رہائشی  ہوں میری بیٹی تانیہ لیاقت عمر سولہ سال کو فیضان شاہ ولد نصیر شاہ  نے مورخہ 29 جولائی کو دن تین بجے اغواء کرلیامیری بیٹی کے اغواء میں فیضان شاہ کے ساتھ اختیاج بی بی ، کبیر شاہ  اور  فیضان شاہ کا بھائی نبیل شاہ ، سفیر شاہ شامل ہیں فیضان شاہ کا تایا شبیر شاہ مظفرآباد کا رہائشی ہے اس سارے واقعے میں مرکزی کردار اختیاج بی بی کا ہے میرا پورا خاندان بیٹی کے اغواء کے باعث پریشان ہے  میری آئی جی اسلام آباد سے اپیل ہے میری مغوی بیٹی کو بازیاب کرایا جائے اور مذکورہ بالا نامزد ملزمان کیخلاف کارروائی کی جائے  ۔