زائد بلنگ کی شکایات کے متعلق خبریں بے بنیادہیں، آئیسکو ترجمان

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) کے ترجمان نے کچھ اخبارات میں زائد بلنگ کے متعلق شائع ہونے والی خبروںکی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ آئیسکو میں موبائل میٹر ریڈنگ سسٹم کے رائج کئے جانے سے آئیسکو ریجن میں رانگ ریڈنگ یا اضافی بلنگ کا تصور ختم ہو چکا ہے ، آئیسکو کا ریڈنگ سٹاف صارفین کے بجلی میٹروں پہ موجود ریڈنگ کی تصاویر بنا کر ریڈنگ لیتا ہے جو کہ آئیسکو کے صارفین کے بجلی بلوں پر بھی موجود ہوتی ہے ، صارفین کو استعمال شدہ یونٹس کے مطابق بجلی کے بل ارسال کئے جاتے ہیں ۔ آئیسکو ریجن میں موبائل میٹر ریڈنگ کی بدولت صارفین اپنے بجلی بلوں میں استعمال شدہ یونٹس کی تفصیل کا موازنہ با آسانی اپنے بجلی میٹروں سے کر سکتے ہیںجبکہ آئیسکو کے صارفین بلنگ کی متعلق کسی بھی قسم کی شکایت کے ازالے کے لئے اپنے قریبی کسٹمر سروسز سینٹر یا سب ڈویژنل آفسیر کے دفترسے رجوع کر سکتے ہیں۔ترجمان آئیسکو کے مطابق باسط زمان احمد چیف آئیسکو نے تمام فلیڈ افسران و سٹاف کو ہدایات جاری کر رکھی ہیں کہ وہ آئیسکو کے معزز صارفین کے حقوق کا احترام کریں اور صارفین کی شکایات کا اذالہ ان کی اولین ترجیح ہونی چائیے۔