پاکستان اللہ تعالیٰ کی خاص نعمت ہے، سینیٹرنجمہ حمید

سینیٹرنجمہ حمیدنے کہا ہے کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی خاص نعمت ہے اوراس نعمت کا جتنا شکرکریں کم ہے۔یہ بات انھوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میںمنعقدہ آل پاکستان مصوری کی نمائش بعنوان 'خوبصورت پاکستان' کی افتتاحی تقریب کے موقع پرکہی۔ممبرپنجاب اسمبلی لبنیٰ ریحان پیرزادہ بطورخاص،صدرمسلم لیگ ن کلچرل ونگ راولپنڈی ڈویثرن رفعت عباسی،نائب صدر ثمینہ عباسی،ممبرتحصیل کونسل شازیہ رضوان، ناہیدمنظوراورریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدان کے ہمراہ تھے۔سینیٹرنجمہ حمیدکا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل مبارکبادکی مستحق ہے کہ پورے پاکستان سے آرٹسٹوں کواکٹھا کیا اورخوبصورت کام دیکھنے کا موقع ملا۔ممبرپنجاب اسمبلی لبنیٰ ریحان پیرزادہ کا کہنا تھا کہ اللہ پاک نے پاکستان کوبے شمارنعمتوں سے نوازہ ہے۔انھوں نے کہا کہ نمائش دیکھنے کے بعداندازہ ہوتا ہے کہ ہمارا ملک کتنا خوبصورت ہے۔انھوں نے تمام آرٹسٹوں کومبادکباددی،رفعت عباسی نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ ہمارے مصوروں نے پاکستان سے محبت کا اظہارکیا ہے۔ریذیڈنٹ ڈائریکٹر وقاراحمدنے مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہ یوم آزادی کی تقریبات پورے ماہ جاری رہیں گی۔نمائش میں 40 مصوروں کے 100 فن پارے رکھے گئے ہیں جس کا مقصدپاکستان کا خوبصورت پہلوپیش کرنا تھا۔یہ نمائش 8 اگست تک جاری رہے گی۔جشن آزادی کے سلسلے میں فوک میوزک نائٹ 4 اگست کوہوگی جس میں قربان نیازی اوردیگراپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔