Get Adobe Flash player

تیز رفتاری کے باعث آئل ٹینکر الٹ گیا ڈرائیو اور ہیلپر زخمی

نواب شاہ میں قاضی احمد سکھیو منایو اسٹاپ کے مقام پرآئل ٹینکر تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا  ٹینکر میں 40 ہزار لیٹر فرنس آئل موجود ہے۔موٹروے پولیس کے مطابق کراچی سے پنجاب جانے والا آئل ٹینکر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر اسکول کی دیوارسے ٹکراتے ہوئے الٹ گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور ہیلپر زخمی ہوگئے۔موٹروے پولیس اور مقامی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیو ں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ٹینکر میں موجود فرنس آئل بہہنے لگا جس کے بعد علاقے کو سیل کر دیا گیا