Get Adobe Flash player

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی عائشہ گلالئی کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہداہت

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی ہے کہ رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عائشہ گلالئی کی جانب سے سیکرٹری داخلہ کو لکھے گئے خط پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ گلالئی کے سیکیورٹی سے متعلق خط علم میں آیا جس کے بعد آئی جی اسلام آباد کو سیکیورٹی کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ جس نے الزام لگایا اس کا احترام کرتے ہیں اور جن پر الزام لگایا گیا ان کا بھی احترام کرتے ہیں اگر عائشہ گلالئی تحفظ مانگتی ہیں تو میں نے آئی جی اسلام آباد کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا کہہ دیا ہے۔اس سے قبل تحریک انصاف سے منحرف ہونے والی رہنماعائشہ گلالئی نے سیکرٹری داخلے کو لکھے گئے خط میں اپیل کی تھی کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں جب کہ سوشل میڈیا پر تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں اس لئے جلد سیکیورٹی فراہم کی جائے۔خیال رہے کہ یکم اگست کو عائشہ گلالئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان پر سنگین الزامات لگائے جس کے بعد انہوں نے تحریک انصاف کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا۔