Get Adobe Flash player

اسلام آباد، قتل ،ڈکیتی اور سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث4رکنی گینگ گرفتار

تھانہ مارگلہ پولیس اسلام آباد نے ڈکیتی کے دوران قتل ،سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث چاررکنی گینگ جوہنڈا125پر وارداتیں کرتے ہیں کو گرفتار کیا۔ یہ گروہ گذشتہ کچھ عرصہ کے دوران وفاقی دارالحکومت میںمبینہ طور پر بامسلح ڈکیتی اورسرقہ بالجبرمیں ملوث ہے۔جنھوں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کر کے لوگوں سے گن پوائنٹ پر قیمتی اشیا، موبائل فون،لیپ ٹاپ ، موٹر سائیکل اور نقدی چھینی ہے۔ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے موبائل فون ،لیپ ٹاپ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و موٹر سائیکل و دیگر اشیاء برآمد کی گئی ہیں ۔دوران تفتیش ملزمان نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ انہوں نے دوران ڈکیتی انڈسٹریل ایریا کے علاقہ میں مزاحمت پر پستول سے فائر کر کے ایک نوجوان کو قتل کیا ہے ۔وقوعہ ہذا کا مقدمہ تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج ہے ۔مقدمہ کے بارے میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا ئیگی ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اسلام آباد محمد علی نیکوکارا نے ریسکیو 15 پر پریس کانفرنس کی اس موقعہ پر ایس پی صدر محمد الیا س ،اے ایس پی مارگلہ رانا عبدالعزیز ،ایس ایچ او مارگلہ انسپکٹر خالد محمود اعوان ودیگر افسران موجود تھے ۔ایس ایس پی اسلام آباد نے ملزمان کے بارہ میں تفصیلی بتایا۔نام گرفتار ملزمان:محمد فیصل جٹ ولد محمد بشیر قوم جٹ ساکن غفور کالونی اوکاڑہ ۔,حماد علی شاہ ولد ایاز حسین شاہ سکنہ محلہ الحدیث، تحصیل حویلیاں ضلع ایبٹ آباد۔فیصل حفیظ ولد حفیظ الرحمن ساکن جمبر کلاں لاہور ضلع پتوکی شیراعظم ولد ساجد حسین شاہ ساکن گاوں میرا تحصیل منڈیاں ضلع ایبٹ آبادبرآمدگی اشیائ۔4عدد پسٹل، ہنڈا موٹر سائیکل 125، ماسک 4عدد، 3عدد لیپ ٹاپ، سکچ ٹیپ، 10عدد موبائل فون، 4عدد رسیاں،کٹر ،ان کا طریقہ واردات چلتے ہوئے موٹر سائیکل کے آگے موٹر سائیکل لگا کر روکنا اور گن پوائنٹ پر چھیننا۔کھڑی ہوئی گاڑی کے پاس جا کر اسلحہ کے زور پر ہینڈز اپ کروانا اورنقدی ، موبائل چھیننا۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔اور مزید یہ کہ ملزمان کو برائے شناخت پریڈ جو ڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بجھوایا گیا ہے۔ملزمان کی گرفتاری سے سٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میںنمایا ں حد تک کمی ہوئی ہے۔ یہ کہ تھانہ مارگلہ کے شکیل احمد ASIکی سربراہی میں تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ان ملزمان کا تعلق پنجاب اور KPKسے ہے۔جو اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی اور سرقہ بالجبر کی مختلف قسم کی واداتوں میں ملوث ہیں۔ایس ایس پی اسلام آباد نے ایس پی صدر اور تھانہ مارگلہ کی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا ہے ۔جنہوں نے متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ کو ٹریس کر کے گرفتار کیا ہے ۔