ایفی ڈرین کوٹہ کیس سماعت مزید کارروائی کیلئے ملتوی

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج نے سابق ایم این اے حلقہ این اے 56 اور مسلم لیگ(ن) کے راہنماء محمد حنیف عباسی سمیت 8ملزمان کے خلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس سماعت کرتے ہوئے اے این ایف حکام کو ایم مرتبہ پھر ہدایت کی کہ مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کیا جائے اور سماعت مزید کارروائی کیلئے 2جون تک ملتوی کر دی،گزشتہ روز سماعت شروع ہوئی تو عدالت کو بتایا گیا کہ مقدمہ کا چالان اے این ایف حکام نے ابھی تک پیش نہیں کیا، جس پر عدالت نے ایک مرتبہ پھر ہدایت کی کہ ملزمان کے خلاف حتمی چالان آئندہ تاریخ پیشی پر پیش کیا جائے اور سماعت مزید کارروائی کیلئے ملتوی کر دی، محمد حنیف عباسی اور دیگر ملزمان کے خلاف اے این ایف حکام نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں ملوث ہونے پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کی تھیں۔