پاک بھارت سرحد پر فوج کی مکمل عملداری ہے،بھارتی وزیر داخلہ

بھارتی وزیر دفاع ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ پاک بھارت سرحد پر بھارتی فوج کی ریڈارز،سینسرز اور دیگر نگرانی کے آلات کے ساتھ مکمل عملداری ہے ۔جمعہ کوبھارتی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع ارون جیٹلی نے لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ پاک بھارت سرحد کو محفوظ بنانے کا عمل جاری ہے کوئی کام ایسا نہیں ہے جو مکمل نہ ہو۔بھارتی فوج کی سرحد پر مکمل عمل داری ہے ۔انکا کہنا تھاکہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول اور انٹرنیشنل بارڈر پر دراندازی روکنے کا نظام قائم کیا ہے اسکے علاوہ سرحد پر ممکنہ دراندازی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مزید فوجیوںکو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔لائن آف کنٹرول اور بین الاقومی سرحد مکمل محفوظ ہے ۔