نوازشریف کی لاہور آمد کے موقع پر استقبال کی تیاریاں شروع

مسلم لیگ (ن) نے حلقہ این اے 120میں انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ، اس حوالے سے سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمر دیاسمین رانا اور دیگر خواتین نے گزشتہ روز انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے امیدوار کو کامیاب کرانے کے لئے گھر گھر جائیں گے، اس حلقہ سے مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور شیر کی دیہاڑ بنی گالہ بھی سنی جائے گی ، اس حلقہ میں بلا کے ٹکڑے ہوجائیں گے ، بلا اور تیرسائیکل پر سوار ہوکر شیر کے مقابلہ پر آئے ہیں ، شیر کی گرج سن کر گیڈر بھاگ جائیںگے، انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے نوازشریف کی لاہور واپسی کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں ، نوازشریف کا زندہ دلان لاہو ر پر تپاک خیر مقدم کریںگے ، کوئی نوازشریف کو عوام کے دل سے نہیں نکال سکتے ، ڈاکٹر زمردیاسمین رانا نے عوام میں پمفلٹ تقسیم کئے اور عوام سے شیر پر مہر لگانے کی درخواست کی، انہوں نے کہاکہ ناصر باغ کے گرد نواح میں گاڑیوں میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کے اشتہارات بھی تقسیم کئے