راولپنڈی،لین دین کے تنازعہ پر شہری لاکھوں سے محروم

لین دین کے تنازعہ پر شہریوں کو ساڑھے پانچ لاکھ روپے سے محروم کر دیا گیاجبکہ محلہ ملتانی میں لڑائی جھگڑا میں مسلح افراد کی مخالف کے گھر کے باہر ہوائی فائرنگ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گے،واقعات کے مطابق تھانہ نیوٹائون پولیس کو شاہد اقبال نے درخواست دی کہ جمیل نے 4لاکھ 35ہزار روپے ادھار لئے ، جب واپس کئے تو اتنی ہی مالیت کا چیک لکھ کر دے دیا، جو بنک سے ڈس آنر ہو گیا، تھانہ کینٹ پولیس کو شکیل احمد نے درخواست دی کہ محمد نصیر نے 90ہزار روپے کارروبار کیلئے لئے۔، جس نے واپسی کے تقاضے پر اتنی ہی مالیت کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ ریس کورس پولیس کو محلہ ملتانی کے رہائشی غلام مقصود نے درخواست دی کہ وقار وغیرہ نے لڑائی جھگڑا کا بدلہ لیتے ہوئے مسلح ہو کر گھر آئے ہوائی فائرنگ کی ، اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔