Get Adobe Flash player

عمران خان نے پی ٹی آئی میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دی، ناز بلوچ

تحریک انصاف کو خیرباد کہہ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کرنے والی رہنماء ناز بلوچ نے کہا ہے کہ عمران خان نے پی ٹی آئی میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دی اور اچھے الفاظ میں تذکرہ کیا جس پر میں اْن کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے سابق خاتون رہنماء کو پارٹی میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد بھی ناز بلوچ نے جھوٹ نہیں بولا۔عمران خان نے کہا کہ مجھے ناز بلوچ کا انداز بہت پسند آیا کہ انہوں نے پارٹی چھوڑنے کے بعد کسی پر بھی کوئی جھوٹا الزام نہیں لگایا، یہ کردار ایک اچھی شخصیت کی غمازی کرتا ہے اس لیے میں ناز بلوچ کو دوبارہ پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں۔چیئرمین کی جانب سے دوبارہ شمولیت کی دعوت دینے پر ناز بلوچ نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تحریک انصاف میں بھی حق اور سچ کی بات کی، سیاست میں احترام کا رشتہ ہمیشہ برقرار رہنا چاہیے۔