Get Adobe Flash player

45رکنی کابینہ بنائی گئی ہے،اب دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، شاہ محمود

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 45دن کیلئے47رکنی کابینہ بنائی گئی ہے،اب دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے، ڈالر کی قیمت روزبروز بڑھ رہی ہے، سرمایہ کاری نہیں ہو رہی،عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہونے کے باوجودملک میں قیمتیں برقرار ہیں، عائشہ گلالئی سے متعلق سوال کے جواب میں ''سوری''کہہ دیا۔ وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہونے کے باوجودملک میں قیمتیں برقرار ہیں، ڈالر کی قیمت روزبروز بڑھ رہی ہے، سرمایہ کاری نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ 45دن کیلئے47رکنی کابینہ بنائی گئی ہے اب دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے۔ عائشہ گلالئی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے ''سوری''کہہ دیا