اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازم نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی

تھانہ آئی نائن کے علاقہ میں اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازم نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی،تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازم نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی واقع تھانہ آئی نائن کی حدود میں پیش آیا، پولیس کے مطابق خود کشی کرنے والے ملازم کا نام ارشد چوہدری بتایا جاتا ہے جو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں بطور اسسٹنٹ کام کررہاتھا، ارشد چوہدری گزشتہ پندرہ سولہ سال سے ایک ہی گریڈ میں کام کررہاتھا جس کی ترقی نہیں کی جارہی تھی جس کی وجہ سے ارشد چوہدری نے دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کرلی ، خود کشی کرنے والا ملازم ارشد چوہدری  وزیر مملکت ارشد لغاری کے ساتھ کام کررہا تھا، نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی۔مزید تفتیش جاری